سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی جامعہ کراچی میں وین دھماکہ کی مذمت

84

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے جامعہ کراچی کے اندر وین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ ہے ،متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیں۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطافرمانے کی بھی دعا کی ۔