سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرام درانی کا وفاقی وزیر صحت کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

96

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرام درانی نے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار کیاہے۔

انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور عبدالقادر پٹیل اور ان کےخاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے حوصلہ اور ہمت عطا ء فرمائے۔