سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کا سکیورٹی اہلکار کے جانی نقصان پر اظہار افسوس

94

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے شہید اہلکار کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فوج ملک میں دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے نبردآزما ہے، سکیورٹی اہلکاروں کی ناقابل فراموش قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نےاللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ۔