سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی مذمت

163

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے ژوب، کوئٹہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اورجاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی ۔