36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے...

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانوں کے مابین قانون سازی کے شعبے ،تحقیق میں تعاون اور تجربات کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہیملز سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ مختلف شعبوں میں سرکاری افسران کی تربیت میں معاونت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے نمائندے کی بریفنگ کا جواب دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ معیاری قانون سازی کے لئے پارلیمانی تحقیق ضروری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف سماجی و اقتصادی شعبوں میں اقوام متحدہ کے تعاون میں اضافہ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سول سوسائٹی، پریس کلب ایسوسی ایشنز، بار کونسلز کے نمائندوں، مقامی حکومتوں، چیمبر آف کامرس اور دانشوروں کو مشاورت کے عمل میں شامل کرنے کے لئے کہا۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہیملز نے سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے تعاون کو سراہا۔انہوں نے ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے پاکستان کی کوششوں میں مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شمولیت متحرک اور مضبوط جمہوریت کے لئے ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=377271

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں