سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینئر رپورٹر ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان علی جابر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

134
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینئر رپورٹر ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) علی جابر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر نے علی جابر کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو ان کے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے علی جابر اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔