سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کااینکر پرسن ثمر عباس کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

121
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سابق ممبر صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اینکر پرسن ہم ٹی وی ثمر عباس کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جاری تعزیتی پیغام میں ثمر عباس سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ثمر عباس سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کا کہا کہ انسان کی زندگی میں والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، والدین کا اچانک دنیا سے بچھڑ جانا انسان کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور عظیم صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی اچانک وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا ۔

غم کی اس مشکل گھڑی میں وہ ثمر عباس کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔