سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کاسابق ممبر قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کے انتقال پر اظہار افسوس

122

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےایم کیو ایم کے رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ کنور نوید جمیل کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کنور نوید جمیل کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔کنور نوید جمیل دھیمے مزاج کے زیرک سیاسی رہنما تھے۔کنور نوید جمیل کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔