سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کاسواں پل پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

191

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےسواں پل پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔سپیکر قومی سمبلی نے متعلقہ حکام کو حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ۔

انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی