سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ابرار مرزاکے والد کے انتقال تعزیت کا اظہار

124
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ابرار مرزا، نعیم مرزا، عاصم مرزا کے والد اور حاجی یاسین مرزا کے بھائی تحصیل گوجر خان کے نواحی قصبہ سسرال کی ممتاز سماجی شخصیت شیر زمان مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کوسپیکر نے لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں حاجی شیر زمان مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کے لیے مرحوم کی سماجی و دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی علاقے کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔