سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا بحرین کی کونسل آف نمائندگان کی سپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال سے ٹیلیفونک رابطہ، والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

186

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بحرین کی کونسل آف نمائندگان کی سپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ ماں قدرت کا انمول تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔ اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور فوزیہ بنت عبداللہ زینال اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی ۔