سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت

92
Raja Pervaiz Ashraf

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18اکتوبر 2007 کوشہید بے نظیر بھٹو پر نہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر حملہ کیا گیا تھا ۔

کارساز کے شہداء جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ جمہوریت کی شمع بے نظیر بھٹو شہید اور سانحہ کارساز کے شہداء کی وجہ سے روشن ہے۔ سانحہ کارساز کے شہدا کو کبھی نہیں بھلایاجاسکتا۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے اپنی قائد بینظیر بھٹو کے لئے تاریخی قربانی دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کارساز کے دلخراش واقعہ کا چشم دید گواہ ہوں،اس اندوہناک واقعے کی دلخراش یادیں آج بھی میرے ذہن میں نقش ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس ملک کے اندر جمہوریت کے حصول کے لئے بہت عظیم قربانیاں دی ہیں،18 اکتوبر ان عظیم قربانیوں میں سے ایک قربانی کا دن ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔