سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب سے ان کے والد گوہر ایوب کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

153
Raja Pervaiz Ashraf

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب سے ان کے والد سابق وزیرخارجہ اور سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نےگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بہت سلجھے ہوئے سیاستدان اور مثبت سوچ کے مالک تھے ،مرحوم انتہائی نفیس ،ملنساراور محبت کرنے والے شخص تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔