22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سابق سپیکر قومی اسمبلی الہٰی...

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سابق سپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کوسپیکر قومی اسمبلی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو کے نام جاری تعزیتی پیغام میں ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

- Advertisement -

سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں