سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سینئر صحافی کامران صفدر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

70
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینئر صحافی کامران صفدر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر نے کامران صفدر کے نام جاری تعزیتی پیغام میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو ان کے اہلخانہ کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔