سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا عظیم صوفی بزرگ شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کو خراج عقیدت

82
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عظیم صوفی بزرگ شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی سندھی زبان کے بڑے شاعر ہی نہیں بلکہ برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے یہ بات جمعہ کو عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔

سپیکر نے کہا کہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی نے اپنی شاعری کے ذریعے اللہ اور اس کے رسولﷺۖ کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچایا ۔ انہوں نے اپنی شاعری میں امن، محبت ، اتحاد اور جدوجہد کا پیغام دیا اور اپنے کلام کے ذریعے ظلم و جبر اور تعصب کے خلاف آواز بلند کی ، شاہ عبداللطیف بھٹائی کا پیغام فقط ایک خطے کے لوگوں کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے ہے ۔