اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پبلک نیوز کے چیئرمین میاں مشتاق کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین پبلک نیوز میاں مشتاق سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔