سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا ژوب میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے میجر سید علی رضا اور حوالدار نثار احمد کو خراج عقیدت

90
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےژوب میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے میجر سید علی رضا اور حوالدار نثار احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ہماری مسلح افواج ملک دشمنوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔