اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ابابیل ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر پاکستانی قوم، پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔
بدھ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ابابیل ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے ملک کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی،پوری قوم کو اپنے باصلاحیت سائنسدانوں اور انجینئرز پر فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی شبانہ روز محنت کی مرہون منت ہے،قوم کو اپنے دفاعی اداروں، باصلاحیت سائنسدانوں اور انجینئرز پر فخر ہے۔