سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کے لیے فوری اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

120
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کے لیے فوری طور پر حفاظتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

منگل کو انہوں نے ہدایت کی کہ چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کی جانیں بچانے کے لیے فوری طور پر امدادی کارروائیاں جلد از جلد کی جائیں ۔

انہوں نے چیئر لفٹ میں موجود بچوں اور اساتذہ کو بچانے کیلئے فوری طور پر ہیلی کاپٹر بھیجنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سے تمام افراد کے حفظ وامان کے لیے دعاگو ہوں۔