سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی رزمک شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

53
Raja Pervaiz Ashraf

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے رزمک، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے شہید لانس نائیک احسان بادشاہ اور شہید لانس نائیک ساجد حسین کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ ملکی بقاء کی خاطر پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔