سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد

88
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے حدف کو کامیابی سے عبور کیا۔ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں بنائیں اور کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے بڑا ریکارڈ قائم کر کے اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ۔

پوری قوم کی دعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ انشاء اللّٰہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہندوستان سے ورلڈکپ جیت کر واپس آئے گی ۔