اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پشاور میں ورسک روڈ بابو گڑھی میں سکول کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے دھماکے میں معصوم بچوں کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
انہوں نےدھماکے میں زخمی ہونے والوں خصوصاً بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ملک دشمن عناصر کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔