23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لاہور...

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لاہور آفس پر پیٹرول بم اور کراچی آفس پر فائرنگ کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے لاہور آفس پر پیٹرول بم اور کراچی آفس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی پی پی کے دفاتر پر حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے دفاتر پر حملے شرپسند عناصر کی شرمناک حرکت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت کے ذریعے اقتدار حاصل کیا ہے ، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دفاتر پر حملے کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے ، شرپسند عناصر کے اوچھے ہتھکنڈے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو کامیاب الیکشن مہم سے نہیں روک سکتی ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن میں بھرپور کامیابی کے بعد حکومت بنائے گی، کارکن عوام کو پیپلز پارٹی کے منشور سے آگاہی فراہم کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=431754

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں