36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی کوئٹہ ولی تنگی کے قریب...

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی کوئٹہ ولی تنگی کے قریب دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کوئٹہ ولی تنگی کے قریب دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت کی ہے ۔

جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے صوبیدار قیصر رحیم کو پوری قوم کی طرف سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

- Advertisement -

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے۔سپیکر نے کہاکہ پاکستانی عوام اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے تمام ادارے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390954

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں