سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے احکامات پر کلرسیداں کے نواحی علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر کی تنصیب

99
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

کلرسیداں ۔ 11اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور بیرسٹر راجہ شاہ رخ پرویز کے حکم پر کلرسیداں کے نواحی علاقے جنوبی کھناہدا یوسی چوآخالصہ میں 50 کے وی سے 100 کے وی کے ٹرانسفارمر اور بجلی کے اضافی پول لگانے کے لیے سروے کیا گیا

۔ واپڈا کی ٹیم نے سروے کر کے پروپوزل تیار کر لیا جس میں گھروں کی چھتوں سے گزرنے والی تاریں بھی ختم کی جائیں گی اور عوام علاقہ کو کم وولٹیج سے نجات ملے گی۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کیا۔