اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور بچوں کے حقوق کیلئے وفاقی محتسب کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔بچوں کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کے ارکان پر مشتمل فورم بنانے کو تیار ہیں۔چائلڈ لیبر اور کم عمری کی شادیاں سماجی برائیاںہیں جن کے خاتمے کیلئے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے‘ جب تک …
سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا بچوں کے عالمی دن کے حوالہ سے وفاقی محتسب اور یونیسف کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور بچوں کے حقوق کیلئے وفاقی محتسب کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔بچوں کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کے ارکان پر مشتمل فورم بنانے کو تیار ہیں۔چائلڈ لیبر اور کم عمری کی شادیاں سماجی برائیاںہیں جن کے خاتمے کیلئے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے‘ جب تک نظام درست نہ ہو‘ کوئی ادارہ تنہا کچھ نہیں کر سکتا، حکومت پاکستان نے چائلڈ لیبر کی لعنت کے خلاف اقوام متحدہ کے تعاون سے کئی اقدامات اٹھائے ہیں ‘بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، آئی ایل او اور یونیسف کے تعاون اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے قائدانہ کردار سے فٹ بال انڈسٹری سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کر دیاگیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی بچوں کے عالمی دن کے حوالہ سے وفاقی محتسب اور یونیسف کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔








