اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی و جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں سمیت علاقائی سطح پر معاشی و تجارتی تعاون میں اضافہ کا خواہاں ہے، پاکستان صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کےلئے بہترین ماحول فراہم کرے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو جاپان اور ترکمانستان کے سفراءسے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی جاپان اور ترکمانستان کے سفراءسے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی و جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں سمیت علاقائی سطح پر معاشی و تجارتی تعاون میں اضافہ کا خواہاں ہے، پاکستان صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کےلئے بہترین ماحول فراہم کرے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو جاپان اور ترکمانستان کے سفراءسے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں کیا جو ان سے ملاقات کےلئے پارلیمنٹ ہاﺅس آئے تھے۔ جاپان کے سفیر تاکاشی کریا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان میں تجارتی و اقتصادی روابط کی صورت میں قریبی تعاون موجود ہے۔ انہوں نے پاک جاپان تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔








