سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

137
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جمعہ کو چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے رانا محمد قاسم نون کو چیئرمین خصوصی کمیٹی کشمیر بننے پر مباکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کمیٹی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کر سکتی ہے، مسئلہ کشمیر کو علاقائی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کشمیر کمیٹی کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، پارلیمان کا مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کشمیر کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رہے گا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے نیک خواہشات کے اظہار پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیر کمیٹی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لائے گی۔