سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہنگری کے سفیر بیلافازیکاس کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

93

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہنگری کے سفیر بیلافازیکاس نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں

پاکستان اور ہنگری کے درمیان پارلیمانی روابط کا فروغ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہنگری پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو مزید متحرک اور فعال بنایاجائےگا، ہنگری کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کا اجراء قابل تحسین ہے۔ ہنگری کے سفیر نے امید ظاہر کی کہ سپیکر قومی اسمبلی کے متوقع دورہ ہنگری سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ہنگری پاکستان کے ساتھ سفارتی، اقتصادی اور تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔