سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد پولیس کی حراست میں 10 ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

154

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد پولیس کی حراست میں 10 ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پولیس اسلام آباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 54 کی ذیلی شق (1) کے تحت صدر مملکت نے 30 اگست 2024 کو قومی اسمبلی کا سیشن طلب کیا جو ابھی تک جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ضروری سمجھتے ہیں کہ ارکان قومی اسمبلی شیر افضل مروت، ملک محمد عامر ڈوگر، محمد احمد چٹھہ، مخدوم زین قریشی، وقاص اکرم، زبیر خان وزیر، اویس حیدر چکھڑ، سیّد احمد علی شاہ، نسیم علی شاہ اور یوسف خان کو قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ضروری انتظامات کئے جائیں۔