سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کرلیا

77

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کرلیا، یہ چوتھا اجلاس ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری دن 11:45 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں ان کیمرہ ہوگا جس کی صدارت سپیکر سردار ایاز صادق کریں گے ۔