اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے المناک حادثے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور پارلیمان آذربائیجان کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اپنے تعزیتی بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام سے تعزیت کی اور المناک طیارہ حادثے پر آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر غفاروا سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے طیارے کے قازقستان میں حادثے کی خبر سن کر دکھ ہوا
سپیکر قومی اسمبلی نے طیارے کے حادثے میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کی اور حادثے کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اللہ تعالی سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام غم کی اس مشکل گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=539670