16.1 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا آرمی چیف جنرل سید عاصم...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کوانہوں نےجنرل سید عاصم منیر اور انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔

غم اور دکھ کی گھڑی میں سید عاصم منیر اور انکے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں۔والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کابچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔سپیکر قومی اسمبلی کی اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سید عاصم منیر اور انکے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576061

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں