اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےاحمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ طیارہ حادثہ انتہائی دلخراش سانحہ ہے۔