اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) عثمان خان کے چچا محمد اسلم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سپیکر نے عثمان خان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں۔
سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔