اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت و خیریت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سپیکر قومی اسمبلی کو اپنے والد صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کیلئے نیک خواہشات اور دعاؤں پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔