21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق سپیکر نے آواران، ڈیرہ بگٹی اور کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر جوانوں کی بہادری اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے انتہائی مطلوب خوارج دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ قوم کو اپنے سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528227

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں