سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

171

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے جلد پروٹیکشن بل اسمبلی سے منظور کیا جائے گا، دوران ڈیوٹی شہید ہو جانے والے صحافیوں کی فیملیوں کو سہارا دینے کیلئے حکومت انڈونمنٹ فنڈ قائم کرے گی، مشکلات کے حل کیلئے وزارت اطلاعات ڈیڈیکیٹ سینئر افسر تعینات کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پی آر اے کے زیر اہتمام کوئٹہ واقعہ میں شہید ہونے والے نجی چینلز کے کیمرہ مینوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریفرنس سے پی آر اے کے صدر صدیق ساجد، سینئر صحافی حاجی نواز رضا اور اینکر پرسن حامد میر نے بھی خطاب کیا اور صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات صباءمحسن بھی موجود تھیں۔