21 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 12, 2025
ہومتازہ ترینسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا تکواڑہ میں کامیاب آپریشن پر...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا تکواڑہ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تکواڑہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے 9 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی جرات، قربانی اور صلاحیتوں پر فخر ہے۔

- Advertisement -

سکیورٹی فورسز خوارجی عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے پرعزم ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا غیرمتزلزل عزم قابلِ تحسین ہے۔سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579014

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں