اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اے بی این سے وابستہ صحافی خالدہ رائو کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جاری تعزیتی پیغام میں خالدہ رائو اور انکے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں انکا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔