اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام نے دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کا جرات کے ساتھ سامناکیا ہے اور علاقائی اور عالمی امن کےلئے لا تعداد قربانیاں دی ہیں۔ ترکی اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے داعش جیسے عالمی دہشت گرد نیٹ ورکس پر کاری ضرب لگائی ہے اور ضرب عضب جیسے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام نے دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کا جرات کے ساتھ سامناکیا ہے اور علاقائی اور عالمی امن کےلئے لا تعداد قربانیاں دی ہیں۔ ترکی اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے داعش جیسے عالمی دہشت گرد نیٹ ورکس پر کاری ضرب لگائی ہے اور ضرب عضب جیسے تاریخی آپریشنز شروع کئے ہیں اور دونوں اقوام نے ہمیشہ دنیا بھر کے محروم اور مظلوم عوام، چاہے وہ فلسطین، ترک قبرص کے مسلمان ہوں یا کشمیری، آپ کے جرات مندانہ موقف نے لاکھوں کو دلوںکو جیت لیا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب سے قبل ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے لئے یہ انتہائی فخر کا مقام ہے کہ میں اس معزز ایوان کو ایک انتہائی قابل احترام برادر ایک قابل اعتماد دوست عالم اسلام کے ایک بصیرت افروز قائد اور برادر ملک جمہوریہ ترکی کے انتہائی مقبول ترین منتخب صدر رجب طیب اردوان کا تعارف کراﺅں، یہ ایوان آپ کےلئے کوئی نئی جگہ نہیں ہے۔ مجلس شوریٰ، پارلیمنٹ کےلئے یہ ایک منفرد اعزاز ہے کہ وہ تیسری مر تبہ آپ کے بصیرت افروز خیالات سے مستفید ہونے جا رہا ہے، ابھی تک دنیا کے کسی بھی لیڈر کو یہ اعزاز حاصل نہیںہوا ہے، ہم پاکستان کی عوام کے نمائندہ ادارے کے جمہوری طور پر منتخب اراکین ہیں، ایک اور تاریخی اہمیت کے حوالہ سے اپنے درمیان آپ کی موجودگی پر خوشی محسو س کر رہے ہیں








