سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

4
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے زہرہ ودود فاطمی اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور زہرہ ودود فاطمی سمیت تمام اہلِ خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔