اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نےبابر سلیم سواتی اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
اور کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں بابر سلیم سواتی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نےاللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے ہمت اور حوصلہ عطاء فرمائے۔