سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

139
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کوسپیکر نے میاں رضا ربانی کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہیں میاں رضا ربانی کی ہمشیرہ کی وفات پردلی دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں میاں رضا ربانی کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سپیکر نے مرحومہ کے بلند درجات اور میاں رضا ربانی سمیت خاندان کے دیگر افراد کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔