اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےسینئر رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم چوہدری محمد عزیز کی سیاسی و سماجی خدمات کوسراہا اور کہا کہ ان کی حلقے کی عوام اور پارٹی کیلئے پیش کی جانے والی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔