سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سیّد نیئر حسین بخاری سے اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

91

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق چیئرمین سینیٹ و سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سیّد نیئر حسین بخاری کے گھر جاکر ان سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کچھ دیر بخاری ہائوس موجود رہے ۔اس موقع پر جرار بخاری ،سید سبط الحیدر بخاری ،رضوان بخاری اور انیس بخاری بھی موجود تھے ۔

دریں اثناء سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور چوہدری منظور بھی بخاری ہاؤس پہنچے اور سید نیئر بخاری سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔