سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت

116
میثاق پارلیمنٹ پر اتفاق ہونا چاہئے، اپنے ضمیر اور ذمہ داری کے مطابق اپنا کردار ادا کیا، سپیکر قومی اسمبلی
میثاق پارلیمنٹ پر اتفاق ہونا چاہئے، اپنے ضمیر اور ذمہ داری کے مطابق اپنا کردار ادا کیا، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور شیخ طہنون محمد بن النہیان کے خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےمرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم شیخ طہنون محمد بن النہیان کے لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔