26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا "معرکہ حق" کے شہداء کو...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا "معرکہ حق” کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت، مسلح افواج کے جری سپوتوں نے معرکہ حق میں جرات و بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کی ہیں، سپیکر قومی اسمبلی

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے "معرکہ حق” کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسلح افواج کے جوانوں سمیت عام شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو انہوں نے اپنے ایک پیغام میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، فاروق، مبشر اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نائیک عبدالرحمٰن، لانس نائیک دلاور، اکرام اللّٰہ، وقار خالد کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔سپاہی محمد عدیل، سپاہی نثار کی قربانی کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے جری سپوتوں نے معرکہ حق میں جرات اور بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کی ہیں، مسلح افواج نے دشمن کو موثر جواب دے کر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، شہداء کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب بن چکی ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کے اہلخانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، مسلح افواج نے دشمن کو دلیرانہ اور دندان شکن جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے شہداء نے قوم کے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھی، شہداء نے اپنی جانوں کی قربانی دے کا ملک و قوم کا نام سربلند کیا ہے، شہداء کی وطن کے دفاع کی خاطر دی گئی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

- Advertisement -

سپیکر قومی اسمبلی نے معرکہ حق میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی ، شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596618

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں