اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسقط، عمان میں امام علی مسجد میں مجلس عزاداری کے دوران فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے پاکستانی شہریوں سمیت تمام جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔
منگل کو یہاں جاری بیان میں سپیکر نے کہا کہ شر پسند عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف مسلم امہ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ اسپیکر نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں عمان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اسپیکر نے عمان میں قائم پاکستانی سفارتخانے کو زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اسپیکر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔